9 جنوری، 2026، 4:40 PM

تخریب کاروں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی، نیشنل سیکورٹی کونسل

تخریب کاروں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی، نیشنل سیکورٹی کونسل

ایرانی نیشنل سیکورٹی کونسل نے ملک میں جاری مظاہروں کے دوران توڑ پھوڑ کے واقعات پر کہا ہے کہ بدامنی میں امریکہ اور اسرائیل ملوث ہیں، تخریب کاروں کے ساتھ قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی نیشنل سیکورٹی کونسل نے ملک میں مہنگائی کے خلاف جاری پرامن مظاہروں کے دوران تخریبی عناصر کی جانب سے توڑ پھوڑ کے واقعات پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اقتصادی مشکلات کے خلاف احتجاج کرنے والے ایسے اقدامات نہیں کرتے جو ملک میں بدامنی اور معاشی مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بنیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بارہ روزہ جنگ ختم ہونے کے باوجود صہیونی حکومت مختلف طریقوں سے ایرانی قوم کے خلاف تخریبی کاروائیوں میں مصروف ہے۔

نیشنل سیکورٹی کونسل نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تاہم دشمن کی سازشوں کے سبب تخریبی عناصر نے بدامنی پھیلانا شروع کیا۔ گذشتہ دنوں ٹرمپ کے بیانات ثبوت ہیں کہ امریکہ اور صہیونی حکومت ایرانی عوام کی زندگی خطرے میں ڈالنا چاہتے ہیں۔ ایرانی عظیم قوم نے بارہ روزہ جنگ کے دوران دشمن کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ آج بھی متحد ہوکر ایرانی عوام دشمن کی سازشوں کو نقش بر آب کردیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز امن و امان قائم کرنے کے لیے چوکس ہیں اور عوام کی مدد سے امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد کی مکروہ سازشوں کو ناکام بنادیں گی۔

News ID 1937614

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha