29 نومبر، 2025، 9:11 PM

ایران۔پولینڈ اعلی سطحی مذاکرات؛ تاریخی تعلقات کو نئی جہت دینے پر اتفاق

ایران۔پولینڈ اعلی سطحی مذاکرات؛ تاریخی تعلقات کو نئی جہت دینے پر اتفاق

وارسا میں ایرانی اور پولش حکام کے درمیان ملاقات میں سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے معاون اور بحیرہ روم و مشرقی یورپی امور کے ڈائریکٹر جنرل محمود حیدری نے وارسا میں پولش پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین پاویل کووال سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر جامع بات چیت کی۔

ملاقات میں سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور عالمی امور کے ساتھ ساتھ ایران اور پولینڈ کے درمیان پارلیمانی تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر محمود حیدری نے ایران اور پولینڈ کے دیرینہ تاریخی روابط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس پس منظر سے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان رشتہ مزید مضبوط ہوجاتا ہے۔ انہوں نے تمام سطحوں بالخصوص پارلیمانی شعبے میں تعاون کو بڑھانے کی ایران کی آمادگی کا اظہار کیا۔

پولش پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین پاویل کووال نے دوسری جنگ عظیم کے دوران پولش پناہ گزینوں کی ایران میں میزبانی کو دونوں قوموں کے درمیان دوستی کی مضبوط بنیاد قرار دیا اور کہا کہ پولینڈ میں ایران کے بارے میں مثبت رائے اسی تاریخی تعلق کی وجہ سے قائم ہے۔

پاویل کووال نے آئندہ سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 100ویں سالگرہ کے تناظر میں باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

ملاقات کے دوران پولینڈ میں ایران کے سفیر عیسی کامیلی بھی موجود تھے۔
 

News ID 1936812

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha