28 نومبر، 2025، 6:24 PM

رہبر انقلاب کا شہید حاجی‌زاده کی پوتی کے خط کا جواب 

رہبر انقلاب کا شہید حاجی‌زاده کی پوتی کے خط کا جواب 

رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شہید سردار حاجی زادہ کی کمسن پوتی کے خط کا جواب دیا۔ جس میں انہوں نے قرآن کے چند سپارے حفظ کرنے پر مبارک باد دی۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید حاجی‌زاده کی کمسن پوتی نے قرآن کریم کے چند سپارے حفظ کرنے پر ایک قرآنِ کریم کے ساتھ رہبر انقلاب کے نام اپنا خط ارسال کیا۔  

رہبر انقلاب نے اس کمسن بچی کے نام اپنا جواب قرآنِ کریم کے صفحہ اول پر تحریر فرمایا جس کا متن یہ ہے:  

پیاری بیٹی! 

قرآن حفظ کرنے کی توفیق پر آپ کو مبارک ہو!

قرآن کے ترجمہ پر بھی توجہ دیں!

نماز، حجاب، والدین کی بات سننا اور اچھی طرح پڑھائی کرنا آئندہ برسوں کے لیے میری آپ کو نصیحت ہیں۔ قرآن کریم کو اچھی طرح حفظ کریں۔ 

ان شاء اللہ کامیاب رہیں۔

سید علی خامنہ ای

واضح رہے یہ واقعہ اس وقت کی ہے جب شہید حاجی زادہ زندہ تھے۔ اس بات کا انکشاف حال ہی میں شہید کی بیگم نے ایک انٹرویو میں کیا اور ان کا کہنا تھا کہ شہید کو قرآن سے اتنا لگاؤ تھا کہ ہم جب بھی ان کے ساتھ رہبر انقلاب کے نام اپنا ذاتی کوئی پیغام یا سلام بھیجتے تھے تو وہ کہتے تھے کہ رہبر معظم کا وقت بہت اہم ہے اپنے ان باتوں کے ذریعے ان کا وقت ضائع مت کریں۔ 

لیکن جس دن ہماری پوتی نے ان سے درخواست کی اور کہا دادا جان! میں نے قرآن کے چند سپارے حفظ کیا ہے۔ تو آپ یہ قرآن اور میرا خط رہبر تک پہنچائیں گے؟ تو انہوں نے بخوشی یہ درخواست پوری کی۔

News ID 1936793

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha