27 نومبر، 2025، 11:09 AM

ایران و فرانس کے وزرائے خارجہ کی ملاقات؛ علاقائی کشیدگی میں کمی اور باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق

ایران و فرانس کے وزرائے خارجہ کی ملاقات؛ علاقائی کشیدگی میں کمی اور باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق

دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے، علاقائی و عالمی مسائل پر ذمہ دارانہ اقدامات کے ذریعے امن و انصاف کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ان کے فرانسیسی ہم منصب ژاں نوئل بارو نے پیرس میں ملاقات کی اور ایران کے جوہری مسئلے سمیت وسیع تر موضوعات پر گفتگو کی۔
ملاقات میں مغربی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال، یوکرین تنازعے، عالمی امن و سلامتی کے ماحول اور ایران کے پرامن جوہری پروگرام سمیت متعدد اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی سطح پر کشیدگی کم کرنے اور پائیدار امن و انصاف کے قیام کے لیے ذمہ دارانہ اور تعمیری اقدامات ناگزیر ہیں۔

ملاقات کے دوران ایران۔فرانس دوطرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ روابط میں حائل رکاوٹیں دور کرنے اور تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے دوطرفہ مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے فرانس کی جانب سے ایرانی شہری مهدیہ اسفندیاری کی مشروط رہائی کا خیرمقدم کیا اور ان کی بریت اور مکمل آزادی کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

News ID 1936767

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha