25 نومبر، 2025، 8:27 PM

ایران و نیدرلینڈز کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور عالمی صورتحال پر تبادلۂ خیال

ایران و نیدرلینڈز کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور عالمی صورتحال پر تبادلۂ خیال

ایرانی وزیر خارجہ نے ڈچ ہم منصب سے ملاقات کے دوران صدام دور کے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر انصاف کے لیے یورپی ممالک سے تعاون پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے نیدرلینڈز کے ہم منصب ڈیوڈ وان ویل سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات کے علاوہ خطے اور عالمی سطح پر تازہ ترین امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نیدرلینڈز کے شہر ہیگ میں کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کے 30 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں جہاں انہوں نے نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے سیاسی اور قونصلر مشاورتی اجلاسوں کی بحالی کو دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے اہم اقدام قرار دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے بین الاقوامی سطح پر تیزی سے بدلتے حالات اور یکطرفہ رویوں کے بڑھتے ہوئے اثرات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ تمام ممالک اس بات کو یقینی بنائیں کہ قانون کا احترام ہو۔ اگر امریکہ جیسا ملک قانون توڑتا ہے یا دوسروں پر ظلم کرتا ہے تو اس پر خاموش نہ رہیں۔

انہوں نے یورپی ممالک جیسے نیدرلینڈز اور جرمنی سے مطالبہ کیا کہ وہ صدام کے جنگی جرائم میں ملوث افراد اور اداروں کے خلاف آزادانہ عدالتی تحقیقات میں تعاون کریں۔

عراقچی منگل کی صبح ہیگ پہنچے ہیں تاکہ کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کے 30 ویں اجلاس میں شرکت کرسکیں۔

News ID 1936730

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha