مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محمد بن سلمان آج (پیر کے روز) امریکی صدر ڈونالد ٹرمپ سے سرکاری ملاقات کے لیے امریکا پہنچیں گے۔
سعودی شاہی دربار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ملاقات میں دونوں رہنما باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں شراکت کے فروغ سے متعلق امور پر گفتگو کریں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تین روزہ دورے کے دوران فریقین مشترکہ دلچسپی کے متعدد علاقائی و عالمی مسائل پر بھی تبادلۂ خیال کریں گے۔
آپ کا تبصرہ