مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسن حسنزاده نے کہا ہے کہ ایران کی میزائل طاقت کو کوئی بھی شکست نہیں دے سکتا۔ دشمنوں نے 12 روزہ جنگ کے دوران ایران کی صلاحیتوں کا غلط اندازہ لگایا اور نتیجتاً تلخ شکست کا سامنا کیا۔
جنرل حسنزاده نے شہید حسن طہرانی مقدم کو ایران کے میزائل پروگرام کا بانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے نظریے میں صرف دو راستے تھے: فتح یا شہادت۔ یہی جذبہ آج ایران کے نوجوانوں اور پاسداران انقلاب کی ایروسپیس فورس میں زندہ ہے۔
یاد رہے کہ جون میں اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا جس سے 12 روزہ جنگ شروع ہوئی۔ اس دوران امریکہ نے بھی ایرانی ایٹمی مراکز پر بمباری کی، لیکن ایران نے جوابی کارروائی میں اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں اور قطر میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا۔ بالآخر ایران کی کامیاب جوابی کارروائیوں کے بعد دشمن جنگ بندی پر مجبور ہوگئے۔
آپ کا تبصرہ