15 نومبر، 2025، 9:58 AM

آئی اے ای اے میں نئی قرارداد سے تعاون کے راستے بند ہوں گے، ایران کا انتباہ

آئی اے ای اے میں نئی قرارداد سے تعاون کے راستے بند ہوں گے، ایران کا انتباہ

تہران نے مغربی ممالک کی مجوزہ قرارداد کو سنگین غلطی قرار دے کر متنبہ کیا کہ منظوری کی صورت میں ایران–آئی اے ای اے تعاون براہ راست متاثر ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ویانا میں ایران کے مستقل مشن نے آئندہ ہفتے آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں مغربی ممالک کی جانب سے ایران کے خلاف قرارداد پیش کرنے کی کوشش کو ایک اور سنگین غلطی اور ایجنسی کو پوری طرح سیاسی بنانے کی تازہ کوشش قرار دیا ہے۔

مشن نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ اور یورپی تین ممالک ایران کے خلاف قرارداد لانے کا ارادہ رکھتے ہیں، جو اسنپ بیک کے بعد ایک نئی اشتعال انگیزی ہے اور اس سے مغربی ممالک کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔

بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر یہ مجوزہ قرارداد منظور ہوئی تو ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان جاری مثبت تعاون کا سلسلہ براہِ راست متاثر ہوگا، اور اس کے نتائج منفی ہوں گے۔

ویانا میں موجود پریس ٹی وی کے نمایندے نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے تصدیق کی کہ یورپی ممالک واقعی ایک نئی قرارداد لانے کی تیاری کر رہے ہیں، جو آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رفائل گروسی کی 12 نومبر کی حالیہ رپورٹ کے بعد کا اقدام ہے، جس میں ایران کے یورینیم ذخیروں کے تخمینوں پر توجہ دی گئی تھی۔

تاہم سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسودہ ابھی تک باضابطہ طور پر آئی اے ای ای اے کو نہیں دیا گیا اور اسے تینوں یورپی دارالحکومتوں میں اندرونی سطح پر حتمی شکل دی جارہی ہے۔ فی الحال یہ بھی واضح نہیں ہے کہ امریکہ اس قرارداد کا باضابطہ شریک محرک بنے گا یا نہیں۔

News ID 1936500

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha