15 نومبر، 2025، 10:15 AM

غزہ میں موسلا دھار بارش؛ ہزاروں خیمے پانی میں ڈوب گئے

غزہ میں موسلا دھار بارش؛ ہزاروں خیمے پانی میں ڈوب گئے

غزہ کی پٹی میں بارش کے باعث ہزاروں پناہ گزینوں کے خیمے پانی اور کیچڑ میں ڈوب گئے، شہری دفاع کے مطابق سردیوں کے ساتھ حالات مزید خراب ہوں گے۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سردیوں کے آغاز اور بارش کے بعد غزہ کی پٹی میں فلسطینی پناہ گزینوں کے خیمے پانی اور کیچڑ میں دھنس گئے۔  

رپورٹ کے مطابق، پناہ گزینوں کے پاس بارش اور سردی سے بچنے کے لیے خیموں کے سوا کوئی پناہ گاہ موجود نہیں۔  

غزہ کی شہری دفاع تنظیم کے ترجمان محمود بصل نے کہا کہ بارش صرف ایک گھنٹہ جاری رہی لیکن اس دوران ہزاروں خیمے پانی اور کیچڑ میں ڈوب گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سردیوں کے بڑھنے کے ساتھ حالات مزید خراب ہوں گے۔  

مزید یہ کہ بارش کے باعث خان یونس میں واقع کویت اسپیشلائزڈ اسپتال کی بجلی بھی منقطع ہو گئی۔

News ID 1936498

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha