12 نومبر، 2025، 11:20 PM

اقوام متحدہ، ایرانی سفیر کی امریکہ اور اسرائیل کے الزامات کی سختی سے تردید

اقوام متحدہ، ایرانی سفیر کی امریکہ اور اسرائیل کے الزامات کی سختی سے تردید

اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر نے امریکہ اور صہیونی حکومت کی طرف سے ایران پر الزامات کو بے بنیاد اور سیاسی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں چھوٹے ہتھیاروں کے موضوع پر امریکہ اور صہیونی حکومت کی جانب سے ایران پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد اور سیاسی قرار دیتے ہوئے سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس اور سلامتی کونسل کے صدر مائیکل عمران کانو کو لکھے گئے خط میں سعید ایرونی نے ایران پر غیر ریاستی عناصر کو ہتھیار منتقل کرنے یا خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے الزامات کو جان بوجھ کر کی گئی غلط معلومات کی مہم قرار دیتے ہوئے مسترد کیا۔

خط میں ایرانی سفیر نے لکھا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے نمائندوں کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد اور جان بوجھ کر ایران کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں۔ خطے میں اصل عدم استحکام اور سکیورٹی کے مسائل غاصب صہیونی حکومت کی جارحانہ اور غیر قانونی سرگرمیوں اور اس کے سب سے بڑے حامی امریکہ کی پشت پناہی کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں۔ ایران کا موقف شفاف، قانونی اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہے۔

ایروانی نے یوکرین کے نمائندے کے اس دعوے کو بھی مسترد کیا کہ ایران نے روس کو ہتھیار منتقل کیے تاکہ وہ یوکرین کے تنازعے میں استعمال ہوں۔ ایران کا موقف اس تنازعے کے بارے میں مستقل اور واضح ہے۔ ایران ہمیشہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق حقیقی مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے پرامن حل کی حامی رہا ہے۔

News ID 1936452

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha