مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے دفاعی ماہرین نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایروسپیس فورس نے جدید ترین ڈرون طیارے شاہد ۱۶۱ کے انجن کا کامیابی سے ٹیسٹ کیا۔ یہ ڈرون ایرانی ماہرین کی تیار کردہ جدید ٹیکنالوجی کا مظہر ہے جو مختلف عسکری اور نگرانی کے مشن انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
شاہد ۱۶۱ ڈرون کی زیادہ سے زیادہ پرواز کی حد ۱۵۰ کلومیٹر، پرواز کا دورانیہ دو گھنٹے، زیادہ سے زیادہ پرواز کی بلندی ۲۶ ہزار فٹ اور رفتار ۱۳۵ کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ اس کا وزن ۱۷۰ کلوگرام ہے اور یہ گاڑی لانچر کے ذریعے فضا میں بلند کیا جاتا ہے۔
یہ ڈرون دو ۵۰ کلوگرام وزنی بم لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ اس میں آپٹیکل کارگو سسٹم بھی نصب کیا جا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق شاہد ۱۶۱ ایران کی دفاعی خودکفالت کی علامت اور جدید جنگی ٹیکنالوجی میں ایک اہم پیش رفت ہے۔
نمائش سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایروسپیس نیشنل پارک میں منعقد کی گئی، جہاں مختلف جدید ایرانی دفاعی نظام بھی پیش کیے گئے۔
آپ کا تبصرہ