11 نومبر، 2025، 2:07 PM

نایاب معدنیات پر چین کا کنٹرول، امریکی دفاعی صنعت کو دهچکا، امریکی میڈیا 

نایاب معدنیات پر چین کا کنٹرول، امریکی دفاعی صنعت کو دهچکا، امریکی میڈیا 

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نایاب معدنیات کی برآمدات کو محدود کر کے امریکی فوجی صنعتوں کو ان سے محروم کرنا چاہتا ہے۔  

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی روزنامہ وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نایاب معدنیات (Rare Earth Elements) کی برآمدات کو سختی سے کنٹرول کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ اپنی برتری کو برقرار رکھتے ہوئے حساس ٹیکنالوجی امریکی فوجی حریفوں تک منتقل نہ ہو۔  

رپورٹ کے مطابق، چین منصوبہ بنا رہا ہے کہ نایاب معدنیات اور دیگر حساس مواد کی برآمدات اُن کمپنیوں کے لیے محدود کر دی جائیں جو امریکی فوجی صنعتوں سے وابستہ ہیں، جبکہ دیگر کمپنیوں کے لیے اجازت نامے کے عمل کو تیز کیا جائے۔ اس نظام کے تحت امریکی فوجی صنعتوں سے منسلک ادارے ان مواد تک رسائی سے محروم ہو جائیں گے۔  

نایاب معدنیات جدید صنعتوں، فوجی سازوسامان، الیکٹرانکس اور نئی ٹیکنالوجیز میں وسیع پیمانے پر استعمال ہوتی ہیں۔ ان کی برآمدات پر کنٹرول چین کے لیے اقتصادی اور سکیورٹی اثر و رسوخ بڑھانے کا ایک مؤثر ذریعہ بن سکتا ہے۔  

امریکہ اس سے قبل چین سے درآمدات کے ذریعے ان مواد تک اپنی رسائی یقینی بنانے کی کوشش کرتا رہا ہے، لیکن یہ نیا منصوبہ امریکی اہم صنعتوں کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتا ہے۔

News ID 1936420

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha