مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا کہ انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ کے میٹرو سٹیشن کے باہر ایک زور دار دھماکے میں متعدد لوگوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یہ دھماکہ شام تقریباً سات بجے ہوا ہے۔
دہلی پولیس کے ترجمان سنجے تیاگی کا کہنا ہے کہ اس دھماکے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 20 زحمی ہوئے ہیں اور دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
ترجمان کے مطابق دھماکہ لال قلعہ کے گنجان آباد علاقے میں ہوا۔ انڈین میڈیا کے مطابق دارالحکومت کے ساتھ ساتھ ممبئی میں بھی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
دہلی کے پولیس کمشنر ستیش گولچہ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ دھماکہ ایک سلو موونگ کار میں ہوا ہے۔ جب دھماکہ ہوا تو اس وقت کار میں مسافر موجود تھے۔ دھماکے سے دوسری کاروں میں بھی آگ لگ گئی۔
انھوں نے مزید بتایا کہ ’اس دھماکے میں کچھ لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ حالات کا جائزہ لیا رہا ہے اور دھماکے کی ہر پہلو سے جانچ کی جا رہی ہے۔‘
آپ کا تبصرہ