10 نومبر، 2025، 8:15 PM

ایران میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبہ کی تعداد 65 ہزار، جبکہ تین لاکھ کی ٹارگٹ

ایران میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبہ کی تعداد 65 ہزار، جبکہ تین لاکھ کی ٹارگٹ

ایران میں اس وقت 65 ہزار غیر ملکی طلبہ زیرِ تعلیم ہیں، جن میں 2 ہزار اسکالرشپ پر تعلیم حاصل کر رہے ہیں، جب کہ حکومتی جدید اعداد و شمار کے مطابق ایرانی جامعات میں 3 لاکھ 20 ہزار غیر ملکی طلبہ و طالبات کو داخلہ دینے کا ٹارگٹ طے کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، براعظم امریکا کے ممالک میں تعیینات ایرانی سفیروں کے ساتھ تعلیمی سفارت کاری پر مبنی ایک مشاورتی نشست منعقد ہوئی، جس میں معاون وزیر تعلیم سعید حبیبا، معاون برائے اسکالرشپ عباس قنبری، اور بین الاقوامی طلبہ کے امور کے ڈائریکٹر محمد باقر جعفری نے شرکت کی۔

سعید حبیبا نے کہا کہ ساتویں ترقیاتی منصوبے کے اختتام تک 3 لاکھ 20 ہزار غیر ملکی طلبہ کو ایران میں داخلہ دینا ایک قانونی ہدف ہے۔ انہوں نے ایران کے اعلیٰ تعلیمی نظام کی علمی ساکھ اور کم اخراجات کو بین الاقوامی طلبہ کی دلچسپی کے دو اہم عوامل قرار دیا۔

فی الوقت ایران میں 65 ہزار غیر ملکی طلبہ زیرِ تعلیم ہیں، جن میں 6 ہزار نئے طلبہ رواں تعلیمی سال میں شامل ہوں گے۔ ان میں سے 2 ہزار طلبہ ایران میں اسکالرشپ پر تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

عباس قنبری نے بتایا کہ وزارت علوم کے تحت 60 اعلیٰ جامعات 2 لاکھ 80 ہزار بین الاقوامی طلبہ کو داخلہ دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، جب کہ 31 ممتاز جامعات کو دوسری زبان میں کورسز کروانے کی اجازت دی گئی ہے تاکہ ایران میں تعلیم کو مزید پرکشش بنایا جا سکے۔

انہوں نے آن لائن تعلیم کو براعظم امریکہ سے طلبہ کو جذب کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ قرار دیا۔

محمد باقر جعفری نے براعظم امریکہ کے ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی موجودہ تعلیمی صورتحال پر تفصیلی اعداد و شمار پیش کیے۔

نشست میں ایرانی سفیروں نے بین الاقوامی طلبہ کے داخلہ کے مواقع اور چیلنجز پر گفتگو کی، جن میں تعلیمی سفارت کاری، فارسی زبان کے اساتذہ کی صلاحیت، ثقافتی فرق، فاصلے اور اخراجات جیسے مسائل شامل تھا۔

News ID 1936408

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha