مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک عبرانی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ ایران، صہیونی ریاست کی حالیہ جارحیت کے باوجود، اپنی میزائل طاقت میں تیزی سے اضافہ کر رہا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ امریکی چینل "سی این این" نے بھی ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں کی پیداوار دوبارہ شروع کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ ایران سینکڑوں میزائل تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ایرانی حکام اپنی میزائل ذخائر کو اس مقصد کے تحت بڑھا رہے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ نئی جارحیت کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 12 روزہ جنگ کے دوران، ایران نے جوابی میزائل حملوں میں صہیونی ریاست کے حساس علاقوں کو نشانہ بنایا، جن میں خفیہ جاسوسی مراکز اور حیاتیاتی تجربہ گاہیں شامل تھیں۔
آپ کا تبصرہ