9 نومبر، 2025، 12:14 PM

موجودہ حالات میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات ممکن نہیں، عراقچی

موجودہ حالات میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات ممکن نہیں، عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کے منفی رویے کے باعث موجودہ حالات میں بات چیت کا کوئی امکان نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عرقچی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ واشنگٹن کی جانب سے کوئی تعمیری یا مثبت رویہ سامنے نہیں آیا۔

تفصیلات کے مطابق، میڈیا ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر ایران امریکہ سے بات چیت نہیں کرسکتے کیونکہ امریکی حکام کی طرف سے برابری یا باہمی مفاد کی بنیاد پر کوئی سنجیدہ پیش رفت نہیں ہوئی۔

عراقچی نے واضح کیا کہ ایران ہمیشہ مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن صرف اس وقت جب بات چیت مساوی بنیادوں پر ہو اور فریقین کے مفاد میں ہو۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی امریکہ مساوی بنیادوں پر اور مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے مذاکرات پر آمادہ ہوگا، تب ایران اس پر غور کرے گا۔

News ID 1936379

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha