7 نومبر، 2025، 10:07 AM

قزاقستان ابراہیم آکارڈ میں شامل، ٹرمپ کی ایک بار پھر حماس کو دھمکی

قزاقستان ابراہیم آکارڈ میں شامل، ٹرمپ کی ایک بار پھر حماس کو دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ قزاقستان غاصب اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے "ابراہیم آکارڈ" میں شامل ہو گیا ہے، اور مزید ممالک بھی جلد اس عمل کا حصہ بنیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ قزاقستان نے غاصب اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے "ابراہیم آکارڈ" میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کے دوسرے دورِ صدارت میں پہلا ملک ہے جو اس معاہدے میں شامل ہوا ہے، اور مزید ممالک بھی جلد اس عمل کا حصہ بنیں گے۔

ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی غاصب اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور قزاق صدر قاسم توقایف سے ٹیلیفون پر مثبت گفتگو ہوئی۔ توقایف نے ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے آٹھ جنگوں کا خاتمہ کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران نے امریکہ سے پابندیاں ختم کرنے کی درخواست کی ہے، اور وہ اس پر آمادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر حماس نے اپنے وعدوں پر عمل نہ کیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جلد ہی غزہ میں بین الاقوامی فورس تعینات کی جائے گی تاکہ حالات کو قابو میں رکھا جا سکے۔

ٹرمپ نے ازبکستان کے ساتھ 35 ارب ڈالر مالیت کا تجارتی معاہدہ کرنے کا بھی اعلان کیا، جو آئندہ تین برسوں میں سرمایہ کاری کی صورت میں نافذ ہوگا۔

News ID 1936341

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha