7 نومبر، 2025، 10:01 AM

مسلمانوں میں انتشار عالمی صہیونیت کی سازش ہے، صدر پزشکیان

مسلمانوں میں انتشار عالمی صہیونیت کی سازش ہے، صدر پزشکیان

صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا کہ امت مسلمہ کے داخلی اختلافات سے دشمن کو تقویت ملتی ہے، اتحاد اور اسلامی اخوت ہی امریکی و اسرائیلی سازشوں کا اصل توڑ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے درمیان تقسیم اور اختلافات اسلام دشمن قوتوں کی سازش ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق، کردستان کے شہر سنندج میں علمائے اہل سنت اور مذہبی اسکالرز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ صرف اتحاد، ایمان اور اسلامی اخوت کے ذریعے امریکہ، اسرائیل اور عالمی صہیونیت کی سازشوں کا مقابلہ کرسکتی ہے۔

صدر نے خبردار کیا کہ داخلی اختلافات دشمن قوتوں کے مفاد میں ہیں۔ یہی دراڑیں ہیں جو اسرائیل، امریکہ اور عالمی صہیونیت کی خواہش ہیں تاکہ امت مسلمہ اندرونی تنازعات میں الجھی رہے اور وہ اپنی جارحیت جاری رکھ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل جارحیت کے ذریعے قائم شدہ حکومت ہے جو مسلمانوں کی تقسیم کی وجہ سے اب تک قائم ہے اور مسائل پیدا کر رہی ہے۔ اگر اتحاد اور یکجہتی قائم ہو جائے تو کوئی طاقت اسلامی سرزمین پر نظر ڈالنے کی جرات نہیں کرے گی۔

صدر نے مزید کہا کہ اسلامی اخوت کا اصول، جو دین اور اخلاقیات کی بنیاد ہے، فراموش کر دیا گیا ہے اور دشمن اسی کمزوری سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اصلاح کی پہلی شرط اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینا ہے، اور اگر دل و ہاتھ ایک ہوجائیں تو مشکلات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

News ID 1936340

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha