مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور عمان نے مسقط میں اعلی سطحی ملاقات کے دوران ترجیحی تجارتی معاہدے پر عملدرآمد کی رفتار بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی وفد اعلی سطحی وفد نے ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن آف ایران اور نائب وزیر صنعت محمد علی دہقان دہنوی کی قیادت میں عمان کے وزیرِ تجارت، صنعت و سرمایہ کاری قیص محمد الیوسف سے مسقط میں ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں ممالک نے اس بات پر زور دیا کہ ترجیحی تجارتی معاہدے پر جلد از جلد عملدرآمد کیا جائے، جو پہلے ہی دونوں ممالک کے درمیان طے پاچکا ہے۔ اس سلسلے میں تہران میں ایک مشترکہ کمیشن اور بزنس کانفرنس کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا گیا، جس کا مقصد عمان میں سرمایہ کاری کے مواقع کو ایرانی تاجروں کے سامنے اجاگر کرنا ہے۔
دونوں وزراء نے متعلقہ وزارتوں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی گفتگو کی، جس میں صنعتی کمیٹی کے قیام سے متعلق مسودہ بھی شامل ہے۔ اس مسودے پر دونوں فریقین نے اصولی اتفاق کیا، اور جلد ہی اس حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے۔
ایرانی وفد کے ہمراہ موجود ایک عہدیدار کے مطابق، صنعتی کمیٹی کے قیام سے دونوں ممالک کے درمیان صنعتی شعبے میں تعاون کو نئی جہت ملے گی، اور مشترکہ منصوبوں کی راہ ہموار ہوگی۔
آپ کا تبصرہ