3 نومبر، 2025، 10:33 PM

ایران سے تعلقات ناگزیر، کسی کو اعتراض کا حق نہیں، قطر کے وزیرخارجہ کا دوٹوک اعلان

ایران سے تعلقات ناگزیر، کسی کو اعتراض کا حق نہیں، قطر کے وزیرخارجہ کا دوٹوک اعلان

قطر کے وزیرخارجہ نے ایران کے ساتھ تعلقات پر اعتراض کرنے والوں کو دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوحہ تہران روابط پر کسی کو سوال کرنے کا حق نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران ہمارا قریبی ہمسایہ ہے اور ہم سے صرف 100 سے 150 میل کے فاصلے پر واقع ہے۔ ہم دنیا کے سب سے بڑے گیس فیلڈ میں ایران کے ساتھ شریک ہیں، اس لیے ایران کے ساتھ تعلقات فطری اور ناگزیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قطر چاہتا ہے کہ ایران ترقی کرے اور کامیاب ہو۔ ہم خطے میں نہ ہتھیاروں کی دوڑ چاہتے ہیں اور نہ ہی ایٹمی مقابلہ، اسی لیے قطر ہمیشہ سفارتکاری کی حمایت کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدہ ہو تاکہ ایران کا ایٹمی پروگرام صرف پرامن مقاصد کے لیے استعمال ہو۔

آل ثانی نے کہا کہ قطر کی پالیسی ہمیشہ سے یہ رہی ہے کہ تنازعات کو طاقت کے بجائے سفارتکاری کے ذریعے حل کیا جائے اور قطر علاقائی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

News ID 1936283

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha