مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب اسرائیلی کابینہ کے وزیر توانائی ایلی کوہن نے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب سیاسی اور اقتصادی وجوہات کی بنا پر مصر کے ساتھ بڑے گیس معاہدے کی تکمیل کے خلاف ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک غاصب اسرائیل کے سیکیورٹی مفادات کی ضمانت نہیں دی جاتی، وہ گیس برآمدات کے معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے۔
غاصب اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ امریکہ اس معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے صہیونی رژیم پر دباؤ ڈال رہا ہے۔ اسرائیلی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ امریکی توانائی کی بڑی کمپنی شورون، جو اس گیس فیلڈ کو چلاتی ہے، غاصب اسرائیل پر اس معاہدے کی منظوری کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔
تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ غاصب اسرائیل اس گیس کے معاملے کو مصر پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کر رہا ہے تاکہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے میں مصر اور ترکی کے کردار کی وجہ سے مصر کو سزا دی جا سکے۔
آپ کا تبصرہ