2 نومبر، 2025، 10:37 AM

امریکی کمپنیاں عراق سے تیل کی اسمگلنگ میں ملوث

امریکی کمپنیاں عراق سے تیل کی اسمگلنگ میں ملوث

عراقی تجزیہ کار محمد الضاری نے عراقی تیل کی غیر قانونی اسمگلنگ میں امریکی کمپنیوں کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی سیاسی تجزیہ کار محمد الضاری نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی کمپنیاں جو عراقی کردستان میں تیل کے معاہدوں میں شامل ہیں، دراصل تیل کی اسمگلنگ میں ملوث گروہ ہیں۔

الضاری کے مطابق، یہ نام نہاد کمپنیاں غیر قانونی طور پر کردستان کے تیل کو اسمگل کر کے عالمی منڈیوں میں فروخت کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عراقی وزارتِ تیل نے ان کمپنیوں کے نمائندوں کو معاہدوں پر بات چیت کے لیے مدعو کیا تھا، لیکن انہوں نے واضح وجوہات کی بنا پر شرکت سے انکار کر دیا۔

الضاری نے یاد دلایا کہ اوپیک پہلے ہی روزانہ 200,000 بیرل تیل کی اسمگلنگ پر تشویش کا اظہار کر چکی ہے، جو عراقی کردستان سے ہو رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ بیان میں، جو امریکہ کی نوآبادیاتی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، کہا تھا: عراق کے پاس اتنا تیل ہے کہ اسے سمجھ نہیں آتی کہ اس کے ساتھ کیا کرے!

News ID 1936253

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha