1 نومبر، 2025، 4:38 PM

لبنان میں جنگ بندی کے لئے مصری منصوبہ، حزب اللہ کے اسلحے پر نئی شرائط

لبنان میں جنگ بندی کے لئے مصری منصوبہ، حزب اللہ کے اسلحے پر نئی شرائط

مصر نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے ایک سیاسی منصوبہ تیار کیا ہے، جس میں حزب اللہ کے اسلحے سے متعلق حساس شرائط بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصر ایک سیاسی منصوبہ تیار کر رہا ہے جس کا مقصد لبنان اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کو کم کرنا ہے۔

عرب سیاسی ذرائع کے مطابق، اس منصوبے میں لبنان میں جنگ بندی کو مستحکم کرنے اور اسرائیلی فوجیوں کی پانچ مقبوضہ علاقوں سے واپسی کی تجویز دی گئی ہے، بشرطیکہ حزب اللہ جنوبی لیطانی دریا کے علاقے میں اپنی عسکری سرگرمیاں بند کر دے۔

منصوبے کے تحت، عرب ممالک اور ترکی کی نگرانی میں ایک عملیاتی نظام تشکیل دیا جائے گا تاکہ اس معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس منصوبے میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا گیا ہے تاکہ لبنان کو علاقائی تنازعات سے دور رکھا جا سکے۔ واضح رہے اس حوالے سے ایرانی حکام بارہا اس بات پر زور دے چکے ہیں کہ لبنان کے داخلی امور میں مداخلت نہیں کی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیل نے لبنان میں جنگ بندی کے آغاز سے اب تک پانچ ہزار سے زائد بار اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، جبکہ حزب اللہ نے اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، مصر کے منصوبے میں یہ شرط بھی شامل ہے کہ حزب اللہ اپنا اسلحہ رکھ سکتا ہے، لیکن اسے اپگریڈ یا استعمال نہیں کر سکتا۔

News ID 1936244

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha