31 اکتوبر، 2025، 9:12 AM

غاصب اسرائیل کا مغربی کنارے میں 2000 نئے گھروں کی تعمیر کا اعلان

غاصب اسرائیل کا مغربی کنارے میں 2000 نئے گھروں کی تعمیر کا اعلان

غاصب اسرائیلی حکومت نے مغربی کنارے میں تقریباً دو ہزار نئے رہائشی مکانات کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 1973 نئے رہائشی گھروں کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منصوبہ صیہونی وزیر خزانہ بیزلئیل اسموتریچ کے اس پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد مغربی کنارے اور وادی اردن میں بستیوں کے دائرے کو مزید وسیع کرنا ہے۔

غاصب اسرائیلی ٹی وی چینل چینل 14 کے مطابق، رواں سال کے آغاز سے اب تک تل ابیب حکومت 30 ہزار سے زائد رہائشی مکانات کی تعمیر کی منظوری دے چکی ہے۔

ماہرین کے مطابق، یہ فیصلہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور امن عمل کے لیے ایک بڑی رکاوٹ ہے، جبکہ فلسطینی حکام نے اس اقدام کو زمین ہتھیانے اور قبضے کو مضبوط کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔

News ID 1936215

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha