مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی صوبہ الانبار کے ایک سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ حشد الشعبی کے جوانوں نے داعش سے وابستہ ایک دہشت گرد گروہ کو شناسائی کے بعد مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق، حشد الشعبی کی یہ کارروائی خفیہ معلومات ملنے کے بعد انجام دی گئی، جن سے معلوم ہوا تھا کہ یہ گروہ داعش کے باقی ماندہ عناصر پر مشتمل ہے اور عراق کے مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
رپورٹ کے مطابق، حشد الشعبی کے جوانوں نے گروہ کے تمام ارکان کو گرفتار کر لیا، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حشد الشعبی کی افواج پورے عراق میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنے آپریشنز مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ