29 اکتوبر، 2025، 8:44 AM

غزہ پر اسرائیلی بمباری کی نئی لہر، ۲۴ بچوں سمیت 63 نفر شہید

غزہ پر اسرائیلی بمباری کی نئی لہر، ۲۴ بچوں سمیت 63 نفر شہید

غاصب صہیونی افواج نے غزہ کے مختلف علاقوں پر شدید فضائی اور زمینی حملے کیے جن میں کم از کم ۶۳ فلسطینی شہید ہوئے، جن میں ۲۴ بچے بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی جنگی طیاروں نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں پر وسیع پیمانے پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں کم از کم ۶۳ فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں ۲۴ معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، غاصب اسرائیلی طیاروں نے البریج کیمپ کے مرکز میں واقع ابو ہمیسہ اسکول میں قائم پناہ گزینوں کے خیموں کو آگ لگا دی۔

چند ہی منٹوں میں خان یونس کے مغربی علاقے المواصی پر تین مرتبہ بمباری کی گئی، جب کہ دیرالبلح میں پناہ گزینوں پر حملے میں کئی شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

اس کے ساتھ ہی اسرائیلی توپخانے نے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس کے مشرقی حصے کو نشانہ بنایا۔ بیت لاہیا میں ایک اور اسکول جو پناہ گزینوں کے لیے پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہو رہا تھا، شدید بمباری کی زد میں آیا۔

News ID 1936180

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha