مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ روز ریڈ کراس کے حوالے کیے گئے جسد کا تعلق کسی زندہ قیدی سے نہیں ہے۔ اس بنیاد پر صہیونی کابینہ غزہ کے خلاف ممکنہ کارروائیوں کی تیاری کر رہی ہے۔ صہیونی میڈیا کے مطابق، نتن یاہو آج اس سلسلے میں متعدد سکیورٹی اجلاس بھی کرے گا۔
یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حماس سے وابستہ فورسز نے نہ صرف تمام زندہ صہیونی قیدیوں کو رہا کیا بلکہ دیگر قیدیوں کی لاشوں کو بھی مشکل حالات میں تلاش کر کے بعض کو صہیونی حکام کے حوالے کیا۔
اس کے برعکس، صہیونی حکام نے غزہ پر حملے مکمل طور پر بند نہیں کیے اور انسانی امداد کی ترسیل بھی شدید طور پر محدود کر دی ہے۔
آپ کا تبصرہ