25 اکتوبر، 2025، 8:43 AM

قاہرہ اجلاس میں غزہ کا انتظام مقامی کمیٹی کے سپرد کرنے پر فلسطینی گروہوں کا اتفاق

قاہرہ اجلاس میں غزہ کا انتظام مقامی کمیٹی کے سپرد کرنے پر فلسطینی گروہوں کا اتفاق

قاہرہ میں منعقدہ فلسطینی گروہوں کے اجلاس میں جاری مشترکہ بیان میں جنگ بندی کے تسلسل، غزہ میں امن و استحکام، اور اس کے انتظام کو ایک آزاد، مقامی کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قاہرہ میں منعقدہ فلسطینی گروہوں کے اجلاس میں غزہ کے انتظام کو ایک آزاد اور مقامی کمیٹی کے سپرد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس کے اختتامی اعلامیے میں جنگ بندی کے تسلسل، امن و استحکام کے تحفظ، اور غزہ کی مکمل تعمیر نو پر زور دیا گیا۔

یہ اجلاس ۲۳ اور ۲۴ اکتوبر کو مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی میزبانی میں منعقد ہوا، جس میں مصر، قطر اور ترکی کے ثالثوں نے جنگ بندی کے تسلسل اور انسانی امداد کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

شرکاء نے عرب، اسلامی اور بین الاقوامی کوششوں، بشمول امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنگ بندی سے متعلق کوششوں کو سراہا اور اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے مغربی کنارے پر حاکمیت کے لئے قانون کی منظوری کی مذمت کی۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق: 

1۔ جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد کیا جائے، اسرائیلی فوج غزہ سے نکلے، ناکہ بندی ختم ہو، رفح سمیت تمام راستے کھولے جائیں اور تعمیر نو کا آغاز کیا جائے۔

2۔ ایک عبوری مقامی فلسطینی کمیٹی غزہ کے انتظامات سنبھالے، جو ماہرین پر مشتمل ہو اور عرب و عالمی تعاون سے شفاف طریقے سے کام کرے۔

3۔ اقوام متحدہ کی نگرانی میں عارضی فورس تعینات کی جائے تاکہ جنگ بندی کی نگرانی ہو سکے۔

4۔ فلسطینی قیدیوں پر تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ختم کی جائیں۔

5۔ قومی وحدت کے لیے تمام فلسطینی گروہوں کا فوری مشترکہ اجلاس بلایا جائے تاکہ تنظیمِ آزادیِ فلسطین کو فعال بنایا جا سکے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ اجلاس فلسطینی وحدت اور قومی خودمختاری کے ایک نئے مرحلے کی بنیاد ہے، جو قوم کے حقِ آزادی اور عزت کے تحفظ میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔

News ID 1936109

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha