23 اکتوبر، 2025، 10:07 PM

ایران کی CFT میں شمولیت، سات شرائط کے ساتھ عالمی کنونشن کو قبول کرنے کا اعلان

ایران کی CFT میں شمولیت، سات شرائط کے ساتھ عالمی کنونشن کو قبول کرنے کا اعلان

ایران نے دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام سے متعلق عالمی کنونشن میں شمولیت کو اسرائیل تسلیم نہ کرنے اور FATF کی پیش رفت سے مشروط کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام سے متعلق بین الاقوامی کنونشن (CFT) میں شمولیت کے قانون کی مکمل تفصیلات اور سات شرائط جاری کردی ہیں۔

یہ قانون ایرانی پارلیمنٹ نے 5 دسمبر 2018 کو منظور کیا تھا، جسے صدر نے 21 اکتوبر 2025 کو خط نمبر 123072 کے ذریعے باضابطہ طور پر نافذ کرنے کا حکم دیا۔ قانون کو عملدرآمد کے لیے عدلیہ، وزارت داخلہ، وزارت انٹیلی جنس، وزارت انصاف، وزارت خارجہ، وزارت اقتصادی امور و خزانہ اور مرکزی بینک کو ارسال کردیا گیا ہے۔

قانون کے تحت خاص طور پر ایران کو تعاون نہ کرنے والے ممالک کی فہرست سے مستقل طور پر نکالنے اور ایرانی حکومت کنونشن میں شمولیت کے بعد چھ ماہ کے اندر FATF کے ساتھ تعلقات کا جائزہ لے گی۔ اگر FATF کی جانب سے کوئی عملی پیش رفت نہ ہوئی یا تاخیر کی گئی تو ایران کو کنونشن سے دستبرداری کا حق حاصل ہوگا۔

ایران کی جانب سے مقرر کردہ سات شرائط میں سب سے اہم شرط دفعہ 5 ہے، جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ کنونشن میں شمولیت کا مطلب صہیونی حکومت کو تسلیم کرنا یا اس سے کسی قسم کے تعلقات قائم کرنا نہیں ہوگا۔

News ID 1936092

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha