22 اکتوبر، 2025، 9:24 PM

صمود فلوٹیلا کے کارکنوں پر صہیونی بحریہ کے حملے کے خلاف اطالوی کارکنان کا مقدمہ

صمود فلوٹیلا کے کارکنوں پر صہیونی بحریہ کے حملے کے خلاف اطالوی کارکنان کا مقدمہ

اطالوی دارالحکومت رم میں اٹارنی جنرل نے ان شکایات پر تحقیقات شروع کر دی ہیں جو صمود فلوٹیلا کے اطالوی کارکنوں نے اسرائیلی بحریہ کے حملے کے خلاف دائر کی ہیں۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اٹلی کے دارالحکومت رم میں اٹارنی جنرل نے اسرائیل کے خلاف اطالوی کارکنوں کی شکایات پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اطالوی خبر ایجنسی انسا کے مطابق، یہ کارکن "صمود فلوٹیلا" کے تحت غزہ کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف تھے جب اسرائیلی بحریہ نے ان کی کشتیوں پر حملہ کیا۔

حملے کے بعد ان کارکنوں نے تل ابیب کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

رہا ہونے والے بعض کارکنوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اسرائیلی فوج نے دورانِ حراست تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

News ID 1936077

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha