22 اکتوبر، 2025، 6:24 PM

عالمی عدالت انصاف پیچھا نہیں چھوڑ رہی؛ اسرائیل کے خلاف ایک اور عالمی حکم متوقع 

عالمی عدالت انصاف پیچھا نہیں چھوڑ رہی؛ اسرائیل کے خلاف ایک اور عالمی حکم متوقع 

عالمی عدالتِ انصاف آج اسرائیل کی جانب سے غزہ کے محاصرے اور انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹ پر نیا حکم جاری کرے گا، جو عالمی دباؤ میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی عدالتِ انصاف آج اسرائیل کی جانب سے غزہ کے محاصرے اور انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹوں کے خلاف نیا فیصلہ سنائے گا۔ عدالت کے مطابق، اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔

اگرچہ متوقع فیصلہ مشاورتی اور غیرالزامی نوعیت کا ہوگا، تاہم ماہرین کے مطابق اس سے عالمی سطح پر اسرائیل کے خلاف دباؤ میں اضافہ ہوگا اور اقوام متحدہ کو مزید انسانی امداد غزہ میں داخل کرنے کے لیے موقع فراہم ہوگا۔

یہ فیصلہ غزہ پر جاری جنگ کے آغاز کے بعد عالمی عدالت انصاف کا اسرائیل کے خلاف تیسرا حکم ہوگا، جو بین الاقوامی سطح پر تل ابیب کے اقدامات کی مزید مذمت کا باعث بن سکتا ہے۔

News ID 1936071

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha