21 اکتوبر، 2025، 12:27 PM

شام کے وسطی علاقوں میں بدامنی میں ہوشربا اضافہ، حمص میں مسلح افراد کے حملے، متعدد ہلاک

شام کے وسطی علاقوں میں بدامنی میں ہوشربا اضافہ، حمص میں مسلح افراد کے حملے، متعدد ہلاک

انسانی حقوق کے نگران ادارے کے مطابق، تین دنوں میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں، جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے صوبہ حمص میں تشدد اور بدامنی کی تازہ لہر کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے شہریوں پر حملے کیے ہیں، جن میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

لبنانی نشریاتی ادارے المیادین کے مطابق، شامی حقوق بشر کے نمائندوں نے بتایا کہ وسطی شام کے صوبہ حمص میں پُرتشدد جھڑپوں میں اضافہ ہوا ہے اور علوی برادری کے افراد مسلح گروہوں کا ہدف بن رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، گزشتہ تین دنوں کے دوران کم از کم آٹھ افراد، جن میں دو خواتین شامل ہیں، ان حملوں میں جاں بحق ہوئے ہیں۔ ادارے نے بتایا کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک شام میں اسی نوعیت کے واقعات میں ۳۵۹ افراد مارے جا چکے ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ رواں ماہ کے آغاز میں مغربی حمص میں نامعلوم مسلح افراد نے چند شامی مسیحیوں پر بھی حملہ کیا تھا۔

News ID 1936052

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha