17 اکتوبر، 2025، 3:34 PM

امریکی ریاست مشی گن میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک

امریکی ریاست مشی گن میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک

امریکی ریاست مشی گن کے شہر بیتھ میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ریاست مشی گن کے علاقے بیتھ ٹاؤن شپ میں ایک چھوٹا طیارہ گرنے سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی حکام کے مطابق طیارہ کلارک اور پیکاک روڈ کے سنگم پر گر کر تباہ ہوا۔

پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، تاہم طیارے میں سوار تینوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔

امریکی وفاقی ادارہ برائے ہوابازی (FAA) نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حادثے کی وجہ کیا تھی اور طیارہ کس سمت جا رہا تھا۔

News ID 1935988

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha