17 اکتوبر، 2025، 2:44 PM

ایران اور سعودی عرب کے وزرائے صحت کی ملاقات، صحت کے شعبے میں تعاون پر اتفاق

ایران اور سعودی عرب کے وزرائے صحت کی ملاقات، صحت کے شعبے میں تعاون پر اتفاق

قاہرہ میں عالمی ادارہ صحت کے اجلاس کے موقع پر دونوں وزرائے صحت نے مفاہمتی یادداشت کو حتمی شکل دینے، سائنسی و طبی اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر صحت محمد رضا ظفرقندی نے قاہرہ، مصر میں منعقدہ عالمی ادارہ صحت کی مشرقی بحیرۂ روم کی علاقائی کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر سعودی عرب کے وزیر صحت فہد بن عبدالرحمن الجلاجل سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ڈاکٹر ظفرقندی نے صحت کے شعبے میں تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت کو حتمی شکل دینے اور دونوں ممالک کے درمیان سائنسی، تعلیمی اور طبی اشتراک کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کا تعاون نہ صرف ایران اور سعودی عرب بلکہ پورے خطے میں صحت کے معیار کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

اس موقع پر سعودی وزیر صحت نے اپنی جانب سے ایران اور اس کے نجی دواساز شعبے کو عالمی صحت نمائش میں شرکت کی خصوصی دعوت دی، جو 27 سے 30 اکتوبر 2025 تک ریاض میں منعقد ہوگی۔

عالمی صحت نمائش سعودی عرب کا صحت کے شعبے میں تجارت اور جدت طرازی کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے، جہاں بین الاقوامی ماہرین اور ادارے صحت کے شعبے میں نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔

News ID 1935983

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha