12 اکتوبر، 2025، 1:07 PM

بیروت میں حزب اللہ کا سب سے بڑا ثقافتی اجتماع، ہزاروں جوان شریک+ تصاویر

بیروت میں حزب اللہ کا سب سے بڑا ثقافتی اجتماع، ہزاروں جوان شریک+ تصاویر

بیروت میں حزب اللہ کے ثقافتی ادارے جمعیت الکشافة کا سب سے بڑا اجتماع آج 60 ہزار نوجوانوں کی شرکت کے ساتھ شروع ہو گیا، جس میں شہداء کی یاد اور قیام کی چالیسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان میں حزب اللہ کے ثقافتی ادارے جمعیت الکشافة کا سب سے بڑا اجتماع آج بیروت کے اسپورٹس کمپلیکس میں شروع ہو گیا ہے۔ اس تقریب میں 60 ہزار سے زائد نوجوانوں اور بچوں نے شرکت کی۔

یہ تقریب "ہم اپنے عہد پر قائم ہیں، اے نصراللہ" کے نعرے کے تحت منعقد کی گئی ہے اور اس کا مقصد شہداء کی یاد میں خراجِ عقیدت، سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین کے کارناموں کو خراج تحسین، اور امام مہدی ثقافتی مرکز کے قیام کی چالیسویں سالگرہ کا جشن منانا ہے۔

بیروت میں حزب اللہ کا سب سے بڑا ثقافتی اجتماع، ہزاروں جوان شریک+ تصاویر

بیروت میں حزب اللہ کا سب سے بڑا ثقافتی اجتماع، ہزاروں جوان شریک+ تصاویر

News ID 1935899

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha