10 اکتوبر، 2025، 2:36 PM

دل کے ارمان آنسوؤں میں بہہ گئے، ٹرمپ نوبل انعام سے محروم

دل کے ارمان آنسوؤں میں بہہ گئے، ٹرمپ نوبل انعام سے محروم

وینزویلا کی اپوزیشن رہنما نوبل انعام کے لیے منتخب، امریکی صدر محروم ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نوبل امن انعام کمیٹی نے سال 2025 کا نوبل امن انعام ونزوئیلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچادو کو دینے کا اعلان کر دیا۔ اس فیصلے کے ساتھ ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نوبل انعام حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

ماچادو کو یہ اعزاز جمہوری جدوجہد، انسانی حقوق کے دفاع، اور وینزویلا میں سیاسی اصلاحات کے لیے کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

نوبل کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ ماچادو نے امن، آزادی اور عوامی حقوق کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ اس سال نوبل امن انعام کے لیے کئی نام زیر غور تھے، جن میں امریکی صدر ٹرمپ کا نام بھی شامل تھا، تاہم کمیٹی نے سیاسی غیر جانبداری اور عالمی امن کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ماچادو کو منتخب کیا۔

News ID 1935858

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha