مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقامی شامی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوج نے آج صبح جنوبی شام کے درعا صوبے کے بعض علاقوں کو نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق، صہیونی توپخانوں نے درعا صوبے کے مغربی علاقے کے گاؤں عابدین کے اردگرد کے علاقوں پر حملے کیے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ صہیونی فوج نے شامی علاقوں پر فضائی اور توپخانے کے حملوں کے علاوہ زمینی تجاوزات بھی کیں اور کئی بار شہریوں کے گھروں پر حملہ کر کے کچھ افراد کو اغوا بھی کیا۔
واضح رہے کہ شام میں مختلف مسلح گروہوں کے درمیان خانہ جنگی اور دہشت گردی کے ساتھ ساتھ نہتے اقلیتوں پر مسلح حملے بھی جاری ہیں، اور اسرائیل کی جانب سے بھی وقتاً فوقتاً شام کی مختلف اسٹریٹجک اور دفاعی اہمیت کے مقامات پر حملے کیے جا رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان حالات کے تناظر میں بعض تجزیہ کار جولانی کی حکومت کو صرف چند ماہ کا مہمان سمجھتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ