5 اکتوبر، 2025، 1:33 PM

غزہ پر صہیونی حملوں میں کمی کے دعوے سراسر جھوٹ ہیں، المیادین

غزہ پر صہیونی حملوں میں کمی کے دعوے سراسر جھوٹ ہیں، المیادین

المیادین نیوز کے مطابق، غزہ پر صہیونی حملوں میں کمی کے دعوے سراسر جھوٹ ہیں اور حملے پہلے کی طرح شدت کے ساتھ جاری ہیں۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی مختلف جگہوں بالخصوص شہر غزہ میں راکٹ اور توپ خانے کے وسیع حملے جاری ہیں اور حملوں میں کمی کے دعوے سراسر جھوٹ ہیں۔ اسرائیلی فوج نے کسی بھی ایسے علاقے کو نہیں چھوڑا، جن کے بارے میں کہا گیا تھا کہ وہ وہاں سے عقب نشینی کریں گے۔

المیادین کے رپورٹر کے مطابق، صہیونی حملے غزہ کے تمام علاقوں میں جاری ہیں اور شہری مسلسل خطرے میں ہیں۔ اس دوران ہیلی کاپٹروں نے شہر الزہراء اور نصیرات کیمپ کے شمال مغرب کو نشانہ بنایا جبکہ توپ خانے کے حملے علاقے «جسر» میں بھی شدت اختیار کر گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق آج صبح سے اب تک صہیونی حملوں کے نتیجے میں چھ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ شہر کے بنیادی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

المیادین نے خبردار کیا کہ عوام کو حملوں میں کمی کے دعووں کے ذریعے گمراہ کیا جا رہا ہے جبکہ اسرائیلی فوج کے جارحانہ اقدامات ابھی بھی جاری ہیں۔

News ID 1935767

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha