5 اکتوبر، 2025، 11:47 AM

امریکہ اپنے ہی دامن میں جنگ کی آگ بھڑکانا چاہتا ہے، واشنگٹن اگزمینر

امریکہ اپنے ہی دامن میں جنگ کی آگ بھڑکانا چاہتا ہے، واشنگٹن اگزمینر

امریکی خبر رساں ادارے نے ٹرمپ کی مختلف ممالک کے خلاف جنگی اور غیر قانونی اقدامات کا اعتراف کیا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کے مطابق، واشنگٹن اگزمینر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ غیر قانونی حربے استعمال کرتے ہوئے لاطینی امریکہ میں منشیات اسمگلرز کے خلاف جنگ چلا رہے ہیں۔ اپنی دوسری صدارت کے نو ماہ بعد، ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں یمن اور ایران کے خلاف دو فوجی کارروائیاں کی ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یمن کے عوام اب بھی بحرِ احمر میں کشتیرانی پر قابو رکھتے ہیں اور ایران اپنے جوہری پروگرام کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ ٹرمپ نے جنگی جہاز کیریبین سمندر میں تعینات کیے ہیں اور ان کی حکومت وینزویلا میں ممکنہ فوجی کارروائی پر غور کر رہی ہے۔

اخبار نے نشاندہی کی کہ ٹرمپ کی عسکری پالیسی ماضی کے ناکام تجربات کو دہرا رہی ہے اور کانگریس کی منظوری کے بغیر آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اس وقت اپنے ہی دامن میں ایک دائمی جنگ کے دہانے پر کھڑا ہے۔

News ID 1935766

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha