4 اکتوبر، 2025، 11:59 AM

نتن یاہو کی ذاتی ہدایت پر صمود فلوٹیلا پر حملہ ہوا، امریکی میڈیا

نتن یاہو کی ذاتی ہدایت پر صمود فلوٹیلا پر حملہ ہوا، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا نے انکشاف کیا کہ غاصب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ذاتی طور پر غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والی کشتیوں (گلوبل فلوٹیلا الصمود) کے خلاف فوجی کارروائی کی منظوری دی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتانیاہو نے ذاتی طور پر غزہ کی پٹی کے لیے امدادی سامان لے جانے والی کشتیوں کے خلاف فوجی کارروائی کی منظوری دی۔

رپورٹ کے مطابق نتانیاہو نے ستمبر میں آزادی بیڑے کی دو کشتیوں کے خلاف فوجی کارروائی کی اجازت دی اور گزشتہ ماہ ڈرون حملوں کے احکامات بھی جاری کیے جو امدادی سامان لے کر تونس کے نزدیک سے غزہ کی طرف رواں کشتیوں کو نشانہ بنانے کے لیے تھے۔

صمود فلوٹیلا نے بتایا کہ اسرائیلی بحریہ نے جمعہ کو آخری کشتی کو بھی قبضے میں لے لیا جو غزہ کے لیے امدادی سامان لے کر جا رہی تھی۔ اس کے ساتھ ہی اسرائیلی بحریہ نے اس بیڑے کی تمام ۴۲ کشتیوں کو ضبط کر لیا ہے۔

News ID 1935748

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha