3 اکتوبر، 2025، 11:03 AM

اسرائیل کے جنگی طیاروں کا شام پر وحشیانہ حملہ، دمشق دھماکوں سے لرز اٹھا

اسرائیل کے جنگی طیاروں کا شام پر وحشیانہ حملہ، دمشق دھماکوں سے لرز اٹھا

ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی طیاروں نے شام کے دارالحکومت کے قریب متعدد فضائی حملے کیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی رژیم کے جنگی طیاروں نے شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے "الکسوہ" کو آٹھ بار بمباری کا نشانہ بنایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فضائی حملے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ پورے علاقے میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ تاہم اب تک جانی و مالی نقصان کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے جمعرات کی شب دمشق کے مضافاتی علاقے کو نشانہ بنایا اور متعدد میزائل فائر کیے۔ شام کے سرکاری ذرائع نے بھی حملوں کی تصدیق کی ہے لیکن مزید معلومات فراہم نہیں کیں۔

واضح رہے کہ بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے شام میں ابو محمد الجولانی کی سرکردگی میں دہشت گرد گروہ قابض ہے اور اسی دوران صہیونی رژیم بارہا مختلف شامی علاقوں پر حملے کر کے اس ملک کی ارضی سالمیت کو پامال کر چکی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جولانی کی رژیم اس وقت اسرائیل کے ساتھ ایک سکیورٹی معاہدے کے لیے مذاکرات کر رہی ہے، ایسے میں فضائی حملوں میں شدت کو اس تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

News ID 1935725

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha