مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حماس کے لیے ٹرمپ کے منصوبے کی ایک اہم شرط یعنی غیر مسلح ہونا اور ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ قبول کرنا ممکن نہیں ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق حماس غزہ میں انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس (آئی ایس ایف) کی تعیناتی کی بھی مخالفت کر رہی ہے، جسے وہ ایک نئی قسم کا قبضہ تصور کرتی ہے۔
قابض اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے پیر کو وائٹ ہاؤس میں ہونے والی بات چیت کے دوران ٹرمپ کے منصوبے کو قبول کر لیا تھا، تاہم حماس نے تاحال کوئی باضابطہ جواب نہیں دیا۔
آپ کا تبصرہ