مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب سربراہ جنرل علی فدوی نے کہا ہے کہ دشمن کے اندازوں کو غلط ثابت کرنا ہماری اہم ذمہ داری ہے۔
تفصیلات کے مطابق، سپاہ کے مرکز اسناد و تحقیقات دفاع مقدس کی جانب سے 46 کتابوں کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حالیہ 12 روزہ جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دشمنوں نے جنگ سے پہلے کئی اہداف مقرر کیے تھے، لیکن غلط اندازوں اور فیصلوں کی وجہ سے وہ کسی بھی مقصد میں کامیاب نہ ہوسکے اور شکست کھاگئے۔
جنرل فدوی نے زور دیا کہ مرکز اسناد و تحقیقات دفاع مقدس میں تیار ہونے والے مواد کو درست اور مکمل ہونا چاہیے، کیونکہ دشمن ان کا مطالعہ کرتا ہے، اور صحیح بیانیہ دشمن کی حکمت عملی کو کامیاب ہونے سے روک سکتا ہے۔
جنرل فدوی نے قرآن کریم کی تعلیمات کو دفاع مقدس کی تاریخ نویسی میں شامل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قرآن واضح طور پر کہتا ہے کہ اللہ کا لکشر کبھی شکست نہیں کھاتا، اور کفار کو مؤمنوں پر غلبہ حاصل نہیں ہوتا۔ یہ اصول ہماری تحریروں میں جھلکنے چاہئیں۔
انہوں نے بیانیے کے انداز کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ دفاع مقدس کی کتابیں اس انداز میں لکھی جائیں کہ قارئین چند سطریں پڑھنے کے بعد کتاب کو چھوڑ نہ سکیں۔ کہانی کی صورت میں لکھنا نوجوان نسل کو پیغام پہنچانے کا مؤثر ذریعہ بن سکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ