مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی حشد شعبی کے سربراہ فالح فیاض نے صہیونی وزیر اعظم بنیامین نتانیاہو کی جانب سے عراقی گروپوں کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں کے جواب میں کہا ہے کہ عراق ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے اور اپنے دفاع کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے نتانیاہو کو ایک جارح اور ایسا شخص قرار دیا جو تمام سرخ لکیروں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے اور خطے کے ممالک کے لیے چیلنج بن چکا ہے۔
فیاض نے کہا کہ عراق کے پاس ممکنہ کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے کافی وسائل موجود ہیں اور حشد شعبی کے اہلکار ملک کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں اور کسی دھمکی سے نہیں بھاگیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نہ تو نتانیاہو کے زیر اثر ہیں اور نہ ہی کسی اور کے، اور عراق کے پاس ردعمل دینے کے لیے ذرائع اور دوست و اتحادی موجود ہیں جن سے ضرورت پڑنے پر مدد لی جائے گی۔
حشد شعبی کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ عراق غزہ، شام کی یکجہتی، لبنان، ایران، یمن اور خطے کے تمام ممالک کے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے بین الاقوامی اتحاد کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے بتایا کہ پہلے مرحلے کا معاہدہ نافذ ہو چکا ہے اور باقی مراحل پر کام جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ