28 ستمبر، 2025، 8:34 AM

ایران کے خلاف غیر قانونی بین الاقوامی پابندیوں کا نفاذ باضابطہ طور پر شروع

ایران کے خلاف غیر قانونی بین الاقوامی پابندیوں کا نفاذ باضابطہ طور پر شروع

ایران کے خلاف غیر قانونی بین الاقوامی پابندیاں باضابطہ طور پر نافذ کر دی گئیں۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کے خلاف ظالمانہ بین الاقوامی پابندیاں باضابطہ طور پر نافذ کر دی گئی ہیں۔

ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے سفارتکاری کا دروازہ کھلا ہے، امریکہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، جن کا ملک 2018 میں غیر قانونی طور پر جوہری معاہدے (برجام) سے نکل گیا اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی، نے پابندیوں کی واپسی کے موقع پر دعویٰ کیا کہ سلامتی کونسل کا ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ ثابت کرتا ہے کہ عالمی برادری تہران کے خطرات کے سامنے نہیں جھکے گی اور ایران کو جواب دہ ہونا ہوگا۔

انہوں نے ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے پانچ دور کے مذاکرات اور واشنگٹن کی جانب سے تل ابیب کو ایران پر جارحانہ حملے کے لیے دیے گئے اشارے کا بلکل بھی ذکر نہیں کیا۔ اور یہ دعویٰ کیا کہ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ سفارتکاری کا دروازہ اب بھی کھلا ہے اور کسی معاہدے تک پہنچنا ایرانی عوام کے لیے بہترین آپشن ہے۔

یورپی ترویئکا نے ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کی تصدیق کی

رائٹرز کے مطابق، یورپی ترویئکا کے ایک بیان میں کہا گیا کہ ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کر دی گئی ہیں۔

بیان میں ایران پر الزام لگاتے ہوئے کہا گیا کہ تہران ان پابندیوں کے فعال ہونے کے بعد کسی بھی تناؤ پیدا کرنے والے اقدام سے گریز کرے۔ تاہم یورپی ممالک کی غیر آزادی اور ان کے امریکہ و اسرائیل کی مکمل پیروی کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔

امریکی میڈیا: بین الاقوامی پابندیاں ایران کے غیر ملکی اثاثے منجمد کر دیں گی

امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے رپورٹ دی کہ ان غیرقانونی اور ظالمانہ پابندیوں کے دوبارہ فعال ہونے کے بعد ایران کے غیر ملکی اثاثے ایک بار پھر منجمد ہو جائیں گے اور تہران کے ساتھ اسلحے کی تجارت روک دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق، یہ پابندیاں ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی ترقی کو بھی نشانہ بنائیں گی۔

روبیو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں ایران کے خلاف بین الاقوامی پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے پر فرانس، جرمنی اور برطانیہ کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سلامتی کونسل کی یہ پابندیاں ایران کی یورینیم افزودگی کو روکیں گی اور ایران کے جوہری، بیلسٹک میزائل اور اسلحہ جاتی منصوبوں پر مزید قدغن لگائیں گی۔

News ID 1935623

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha