مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفاعی ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکہ کی جانب سے وسیع فوجی سازوسامان شمالی عراق میں واقع حریر بیس میں منتقل کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، یہ سازوسامان قطر سے اس بیس میں پہنچایا گیا۔ حریر بیس میں گذشتہ روز امریکی فوجیوں کی غیر معمولی فضائی سرگرمیاں اور متعدد طیاروں کی لینڈنگ دیکھی گئی۔
یہ فوجی نقل و حرکت سخت سیکیورٹی اقدامات کے تحت انجام دی گئی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ حریر بیس حالیہ عرصے میں امریکی کارروائیوں کا مرکز رہا ہے، جن کے مقاصد اور نوعیت ابھی تک نامعلوم ہیں۔
یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی ہے جب عراقی نمائندوں نے بارہا زور دیا تھا کہ ملک سے غیر ملکی فوجیوں خصوصا امریکی فوجیوں کا انخلا ضروری ہے اور عراقی فورسز ملک کے اندر سیکورٹی کی ذمہ داری خود سنبھال سکتی ہیں۔
آپ کا تبصرہ