مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزیر برائے داخلی سلامتی ایتمار بن گویر نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ اسرائیل کے وزیر اعظم ہوتے تو عباس کی گرفتاری کا حکم جاری کرتے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب محمود عباس اور فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے تل ابیب کے ساتھ مزاحمتی قوتوں کے خلاف انٹیلیجنس تعاون جاری ہے، جس میں مقاومتی جوانوں کی نقل و حرکت، ٹھکانے اور گرفتاریوں سے متعلق معلومات شامل ہیں۔
محمود عباس نے ماضی میں کئی بار اسرائیل مخالف مزاحمتی کارروائیوں کی مذمت کی ہے، جس پر فلسطینی حلقوں میں انہیں شدید تنقید کا سامنا رہا ہے۔
شدت پسند صہیونی وزیر اس سے قبل بھی فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ بھی کرچکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ