22 ستمبر، 2025، 8:24 AM

صہیونی ڈرونز کی پرواز سے کاروان صمود میں سخت تشویش

صہیونی ڈرونز کی پرواز سے کاروان صمود میں سخت تشویش

صہیونی ڈرون طیاروں کی پرواز کے بعد امدادی کشتیوں پر ریڈ الرٹ نافذ، قافلہ غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کے مشن پر رواں دواں

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کا محاصرہ توڑنے والے عالمی کاروان "صمود" کے جہازوں پر صہیونی جاسوس ڈرونز کی پرواز نے سخت تشویش پیدا کر دی ہے۔

بین الاقوامی کمیٹی برائے خاتمہ محاصرہ غزہ کے مطابق صہیونی ڈرونز بارہا بیڑے کے اوپر پرواز کرتے دیکھے گئے ہیں، بعض ڈرونز کشتیوں کے نہایت قریب تک آگئے جسے خطرناک قرار دیا جا رہا ہے۔ 

کمیٹی نے کہا ہے کہ اس غیر معمولی اقدام سے قافلے کے تحفظ کے حوالے سے سنگین خدشات جنم لے رہے ہیں۔

کاروان کے ایک رکن نے تصدیق کی کہ بیڑا ایک مقام پر رکا ہوا ہے اور جہازوں میں ریڈ الرٹ نافذ کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ عالمی کاروان "صمود" رواں ماہ کے آغاز میں اسپین کے شہر بارسلونا سے روانہ ہوا تھا جس کا مقصد غزہ کے عوام تک امداد پہنچانا اور ناکہ بندی کو توڑنا ہے۔ سفر کے دوران دنیا کے مختلف خطوں سے مزید جہاز اس بیڑے میں شامل ہوچکے ہیں۔

News ID 1935491

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha