مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ سال بڑی تعداد میں اسرائیل کے باشندے مقبوضہ علاقے چھوڑ گئے ہیں۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی محکمۂ شماریات نے بتایا کہ سال 2024 کے دوران تقریباً 82 ہزار افراد نے اسرائیل سے ہجرت کی، جبکہ اسی عرصے میں صرف 31 ہزار افراد اسرائیل میں داخل ہوئے۔ اس طرح تارکین وطن کی تعداد نئے آنے والوں سے کہیں زیادہ رہی۔
مغربی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل میں بڑی تعداد میں مصنفین اور ٹی وی پروڈیوسرز جنگ غزہ کے بعد بڑھتی ہوئی ثقافتی پابندیوں کے خدشے کے باعث ملک چھوڑنے کی تیاری کررہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ