12 ستمبر، 2025، 8:09 PM

بھارت، دہلی ہائی کورٹ میں بم کی اطلاع، عدالتی کاروائی متاثر، چیمبرز کی تلاشی

بھارت، دہلی ہائی کورٹ میں بم کی اطلاع، عدالتی کاروائی متاثر، چیمبرز کی تلاشی

دہلی ہائی کورٹ میں بم نصب کرنے کی اطلاع کے بعد عدالتی کارروائی روک کر کمروں اور چیمبرز کی تلاشی لی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی ریاست دہلی کے ہائی کورٹ میں بم نصب کرنے کی اطلاع کے بعد غیر معمولی مناظر دیکھنے کو ملے۔ اس موقع پر متعدد بینچز نے اچانک کارروائیاں روک دیں اور جج بغیر وجہ بتائے اپنی نشستوں سے اٹھ گئے۔

دی ہندو کے مطابق بم کی اطلاع ملتے ہی عدالت کے کمرے اور ججوں کے چیمبرز کو خالی کرا کے تلاشی لی گئی۔ اس دوران عدالت میں موجود افراد کو باہر کھڑا کر دیا گیا، جس سے احاطے میں کچھ دیر کے لیے بے چینی اور غیر یقینی کی کیفیت پیدا ہوگئی۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے بم کی اطلاع کے بعد پورے احاطے کو کلیئر کرنے کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا۔

حکام کے مطابق تفتیش جاری ہے اور صورتحال پر گہری نظر رکھی جارہی ہے۔

News ID 1935313

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha